میرے اور رانا ثناءاللہ کےدرمیان بداعتمادی پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے رانا مشہود

میرے فون سے کسی کو کوئی غلط کال نہیں کی گئی، وزیر کھیل پنجاب


ویب ڈیسک December 10, 2014
مسلم لیگ(ن) اپنے لیڈر کے خلاف گالی برداشت نہیں کرسکتی، رانا مشہود فوٹو: فائل

وزیرکھیل پنجاب صوبائی رانا مشہود کہتے ہیں کہ ان کے فون سے کوئی غلط کال نہیں کی گئی درحقیقت ان کے اور رانا ثناءاللہ کے درمیان بداعتمادی پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے کارکن اپنے لیڈر کے خلاف گالی برداشت نہیں کرسکتے، 15 دسمبر کو لاہور میں کاروبار زندگی بحال رہیں گے، جس طرح عمران خان فیصل آباد میں ناکام ہوئےاسی طرح 15 دسمبر کو لاہور میں بھی ناکام ہوں گے۔

رانا مشہود کا کہنا تھا کہ ان کے اور رانا ثناءاللہ کے درمیان بداعتمادی پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ان کے فون سے کوئی غلط کال نہیں کی گئی، صورت حال کو واضح کرنے کے لئے وہ اپنے فون کا ریکارڈ پیش کررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |