افغانستان کے بروس لی نے انٹر نیٹ پر تہلکہ مچا دیا


مجھے خوشی ہے کہ میری وجہ سے جنگ زدہ ملک سے کوئی اچھی بھی سامنے آئی، عباس علی زادہ۔ فوٹو؛ رائٹرز
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے ہزارہ قبیلے سے تعلق رکھنےوالے 20 سالہ نوجوان عباس علی زادہ نے بروس لی سے مشابہت اور کنگ فو چیمپیئن جیسی تصاویر اور ویڈیوز سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیں جس نے انٹر نیٹ پر تہلکہ مچا دیا۔ عباس علی زادہ کا کہنا ہے کہ اپنے ملک کا چیمپیئن اور ہالی ووڈ سپر اسٹار بننا چاہتا ہوں، افغانستان سے ہمیشہ ایک ہی خبر آتی ہے اور وہ جنگ سے متعلق ہوتی ہے لیکن مجھے خوشی ہے کہ میری وجہ سے اس ملک سے کوئی اچھی بھی سامنے آئی۔
واضح رہے کہ عباس علی زادہ کا تعلق افغانستان کے ایک غریب گھرانے سے ہے اور اس کے دوست اور قریبی رشتہ دار اسے 'ہزارہ بروس' کے نام سے پکارتے ہیں لیکن عباس کا کہنا ہے کہ مجھے ہزارہ بروس کہ بجائے 'افغان بروس' کہلوانا اچھا لگتا ہے۔