وزیراعظم کی اسحاق ڈار کو تحریک انصاف سے فوری مذاکرات شروع کرنے کی ہدایت

تحریک انصاف نے انتخابی دھاندلی کے خلاف اب اپنے ’’پلان سی‘‘ کے تحت حکومت کے خلاف نیا احتجاج کا سلسلہ شروع کردیا ہے


ویب ڈیسک December 10, 2014
وزیراعظم کی سربراہی میں پارٹی رہنماؤں کے اہم اجلاس میں تحریک انصاف سے مذکرات دوبارہ شروع کرنے کےحوالےسے فیصلہ کیا گیا فوٹو:فائل

وزیراعظم نواز شریف نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو تحریک انصاف سے فوری رابطہ کرکے دوبارہ مذاکرات شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی سربراہی میں پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں تحریک انصاف سے مذاکرات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پروزیراعظم نے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو فوری طور پر چیرمین تحریک انصاف عمران خان سے رابطہ کر کے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی ہدایت کی۔


واضح رہے کہ تحریک انصاف نے انتخابات مین دھاندلی کے خلاف اسلام آباد میں دھرنا دیا ہوا ہے جس کو 100 دن سے زائد ہوگئے ہیں جب کہ عمران خان نے حکومت پر دباؤ بڑھانے کے لئے اپنے ''پلان سی'' کا اعلان کیا تھا جس کے تحت فیصل آباد، کراچی اورلاہور میں احتجاج اورہڑتال کے علاوہ 18 دسمبر کو ملک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے، فیصل آباد میں 8 دسمبر کو احتجاج کے دوران تحریک انصاف اورمسلم لیگ(ن) کے کارکنوں کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں پی ٹی آئی کا ایک کارکن اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھا تھا جب کہ اس دوران پورے دن فیصل آباد کی مختلف سڑکیں میدان جنگ کا منظر بھی پیش کرتی رہیں۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں