مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے تشدد سے فلسطینی وزیر ہلاک

زیادابوعین کی قیادت میں پرامن مظاہرےپرصیہونی فوج نےدھاوا بول کرلاٹھی چارج شروع کردیا جس کی زدمیں آکر وہ شدیدزخمی ہوگئے


Reuters December 10, 2014
فلسطینی وزیر زیادابوعین کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا تاہم وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئے۔۔ فوٹو: اے ایف پی

مقبوضہ مغربی کنارے میں مظاہرے کے دوران اسرائیلی فوج کے تشدد سے فلسطینی وزیر ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے ترموسیا میں فلسطینی وزیر اور اسرائیلی بستیوں کی تعمیر کے خلاف چلائی جانے والی مہم کے سربراہ زیاد ابو عین اپنے کارکنان کے ساتھ اسرائیلی اقدام کے خلاف پرامن مظاہرہ کر رہے تھے کہ اسی دوران اسرائیلی فوجیوں نے مظاہرین پر دھاوا بول کر آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج شروع کردیا جس کی زد میں آکر زیاد ابو عین شدید زخمی ہوگئے، زخمی وزیرکو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا تاہم وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئے۔

دوسری جانب فلسطینی صدر محمود عباس نے جھڑپ میں زیاد ابو عین کی ہلاک کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے صیہونی فوج کا وحشیانہ اقدام قرار دیا، محمود عباس نے وزیر کی ہلاکت پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی اس پر خاموش نہیں رہے گی اور تحقیقات کے بعد اس حوالے سے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں