خواتین فٹبال دیاکلب کراچی کی ہاجرہ خان کے6 گول

بہترین کھلاڑی کا انعام بلوچستان یونائٹیڈ کی شاہدہ اور بیسٹ اسکورر کا ایوارڈ خدیجہ کو دیا گیا


Sports Reporter October 02, 2012
وہاڑی یونائٹیڈ نے بلوچستان کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی. فوٹو: فائل

قومی خواتین فٹبال چیمپئن شپ میں دیاکلب کراچی نے فاٹا کیخلاف 14-0کے بھاری مارجن سے کامیابی حاصل کر لی۔

جناح اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ہاجرہ خان نے 6 گول 10،18،29،32،49اور 60 ویں منٹ میں کیے، حنا نے15اور 23ویں منٹ میں پنالٹی کک کو کارآمد بنایا، فاطمہ انصاری، ارم، حدیبہ اور حمیرا نے بالترتیب 34،51، 66اور 70+1 ویں منٹ میں گول کیے، مریم لغاری نے پنالٹی کک کے ذریعے68 ویں منٹ میں گیند کو جال میں پھینکا، بہترین کھلاڑی دیا کی ارم اور بیسٹ اسکورر ہاجرہ خان قرار پائیں۔ واپڈا نے ٹی سی ایس کلب کو یکطرفہ مقابلے کے بعد9-0 سے ہرا دیا۔

فاتح ٹیم کی شیکھا نے تین گول11، 14اور59 ویں جبکہ رافیہ پروین نے بھی تین گول34،48 اور50 ویں میں داغے، عذرہ نے 19 ویں اور 20 ویں جبکہ مہوش نے26 ویں منٹ میں گیند کو جال کی راہ دکھائی، مہوش خان بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ رافعہ کو بیسٹ پلیئر کا انعام ملا۔ بلوچستان یونائٹیڈ نے پنجاب کو صفر کے مقابلے میں7گول سے زیر کیا،خدیجہ نے تین گول19،27اور30 ویں منٹ میں کیے، شلائلہ نے13اور 52 ویں میں دو گول کیے۔

نینا نے46اور زلفیہ نے70 ویں منٹ میں گیند کو جال کی سیر کرائی، پنجاب کی نفیسہ انور کو میچ کے 18 ویں منٹ میں یلو کارڈ کا سامنا کرنا پڑا،بہترین کھلاڑی کا انعام بلوچستان یونائٹیڈ کی شاہدہ اور بیسٹ اسکورر کا ایوارڈ خدیجہ کو دیا گیا۔ وہاڑی یونائٹیڈ نے بلوچستان کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی، میچ کا واحد گول سعدیہ نے22ویں منٹ میں کیا، بہترین کھلاڑی کا انعام بلوچستان کی رحیمہ کو دیا گیا۔ منگل کو ایونٹ کے مزید چار میچز ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں