آئی پی پیزکوجلد 15ارب روپے دیں گے خواجہ آصف

داسو ڈیم کے لئے رقم ک اانتظام ہوگیا آئندہ سال لوڈشیڈنگ کم ہوگی، وفاقی وزیر


Numainda Express December 11, 2014
تربیلا فور توسیعی منصوبے کی 2016 میں تکمیل سے1400 میگاواٹ بجلی پیداہوگی، خواجہ آصف۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آئندہ موسم گرما میں رواں سال کی نسبت بجلی کی کم لوڈ شیڈنگ ہوگی۔

ہائیڈل پاورمنصوبوں کی تکمیل اور مانیٹرنگ کیلئے بنائے گئے آفس کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ دیامر بھاشا، داسو، بونجی، تھاکوٹ اور دوسرے ہائیڈل منصوبوں کی تکمیل سے عوام کوسستی بجلی ملے گی، حکومت ہائیڈل پاور پروجیکٹ پرزیادہ توجہ دینا چاہتی ہے کیونکہ اس سے پیداہونے والی بجلی سستی ہے، ماضی میں ہائیڈل منصوبوں پرتوجہ نہیں دی گئی، ٹیکسٹائل کی پیداواربڑھانے کیلئے صنعتی شعبے کوبلا تعطل بجلی فراہم کررہے ہیں۔

وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی کا کہنا تھا کہ تربیلا فور توسیعی منصوبے کی 2016 میں تکمیل سے1400 میگاواٹ بجلی پیداہوگی، تیل سے مہنگی بجلی پیدا کرنے کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ داسوڈیم کی ایک دن کی تاخیرسے ملکی ریونیوکو23 کروڑ روپے یومیہ نقصان ہوگا۔ آئی پی پیز کو جلد 15 ارپ روپے ادا کر دیں گے تاکہ آئندہ موسم گرما میں رواں برس کی نسبت لوڈ شیڈنگ کم ہو۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں