مٹھی میں قحط نے مزید 2 ماؤں کی گودیں اجاڑ دیں

رواں ماہ قحط کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 40 اور رواں سال مجموعی تعداد 552 ہوگئی۔

سول اسپتال مٹھی میں اب بھی غذائی قلت کے شکار 50 سے زائد بچے داخل ہیں۔ فوٹو:فائل

تحصیل مٹھی کے سول اسپتال میں آج مزید 2 بچے دم توڑ گئے جس کے بعد رواں ماہ غذائی قلت کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 40 ہوگئی۔



ایکسپریس نیوز کے مطابق سول اسپتال مٹھی میں زیر علاج مزید 2 بچے چل بسے جب کہ اسپتال میں اب بھی غذائی قلت کے شکار 50 سے زائد بچے داخل ہیں۔ علی الصبح جاں بحق ہونے والے 2 بچوں کی ہلاکتوں کے بعد رواں ماہ قحط سے ہلاک بچوں کی تعداد 40ہوگئی جب کہ رواں سال یہ تعداد 552 تک پہنچ چکی ہے۔


واضح رہے کہ گزشتہ 2 سال سے ضلع تھرپارکر میں قحط اور خشک سالی نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں جب کہ حکومتی غفلت اور عدم توجہ کے باعث ضلع کی چاروں تحصیلوں میں ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

Load Next Story