عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 6 سال کی کم ترین سطح پرآگئیں

خام تیل کی جنوری کے لئے ڈیلیوری کی نئی قیمت 60.94 ڈالر کی سطح پر آگئی ہے، اوپیک

آئندہ برس دنیا میں تیل کی مانگ میں مزید کمی ہو جائے گی، اوپیک. فوٹو؛فائل

RAHIM YAR KHAN:

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور یہ کمی تیل برآمد کرنے والے ممالک کی عالمی تنظیم اوپیک کے نئے اعلان کے بعد سامنے آئی ہے جو گزشتہ 6 سال کی کم ترین سطح ہے۔



اوپیک نے اعلان کیا تھا کہ آئندہ برس دنیا میں تیل کی مانگ میں مزید کمی ہو جائے گی۔عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں 2.88 ڈالر فی بیرل کی کمی ہوئی ہے۔نیویارک ٹریڈ میں خام تیل کی جنوری کے لئے ڈیلیوری کی نئی قیمت 60.94 ڈالر کی سطح پر آگئی ہے جس کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 24 روپے تک کی کمی واقع ہوچکی ہے اور عالمی منڈی میں نئی کمی کے بعد مقامی منڈی میں بھی مزید کمی کا امکان ہے۔
Load Next Story