ریکوڈک منصوبے سے متعلق حقائق کو چھپایا نہیں جائے گا وزیراعلی بلوچستان

بلوچستان کا ایک پتھربھی فروخت نہیں کیا جائیگا، ہمارے پاس وسائل ہیں لیکن وسائل کے ساتھ کیا سلوک ہورہا ہے،عبدالمالک بلوچ


ویب ڈیسک December 11, 2014
ریکوڈک منصوبے پر عوام اور اسمبلی کو اعتماد میں لیا جائے گا،ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ۔ فوٹو؛فائل

وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا کہنا ہے کہ ریکوڈک منصوبے سے متعلق حقائق کو چھپایا نہیں جائے گا اور اس حوالے سے کابینہ کو باخبر رکھیں گے۔


کوئٹہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کا کہنا تھا کہ ریکوڈک منصوبے سے متعلق ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا جائے گا جس میں شفافیت نہ ہو اور اس حوالے سے عوام اور اسمبلی کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال منصوبے سے متعلق ڈیتھیان کمپنی کے ساتھ بات چیت جاری رکھیں گے جب کہ حکومت سمجھتی ہے کہ ریکوڈک معاملہ صوبے کے لئے ایک سنگین مسئلہ ہے جس پر جلد کام شروع کریں گے تاکہ مقامی افراد اور ملک کو اس سے فائدہ پہنچے۔


وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان کا ایک پتھر بھی کسی کو فروخت نہیں کیا جائے گا، ہمارے پاس وسائل ہیں لیکن وسائل کے ساتھ کیا سلوک ہورہا ہے تاہم کوشش ہے کہ ریکوڈک منصوبے پر جتنا جلدی ممکن ہو کام شروع کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں