افغانستان میں خود کش حملے میں 6 سیکیورٹی اہلکار ہلاک 12 زخمی

طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے افغان فوجیوں کی بس پر خود کش حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

متعدد اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، اسپتال ذرائع۔ فوٹو؛ رائٹرز


افغانستان کے دارالحکومت میں سیکیورٹی فورسز کی بس پر خود کش حملے میں 6 اہلکار ہلاک جب کہ 12 زخمی ہو گئے۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خود کش حملہ آور نے خود کو فوجی بس سے ٹکرا دیا جس کے نتیجے میں 6 اہلکار ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں متعدد اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ دوسری جانب طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے افغان فوجیوں کی بس پر خود کش حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

Load Next Story