کے الیکٹرک کے صارفین کے لئے بجلی کی قیمتوں میں 74 پیسے فی یونٹ کمی

بجلی کی قیمت میں کمی اکتوبرکی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی


ویب ڈیسک December 11, 2014
حکومت نے گزشتہ 3 ماہ کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطرخواہ کمی کی ہے۔ ۔ فوٹو: ایکسپریس

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے کے الیکٹرک کی درخواست پر بجلی کی قیمتوں میں 74 پیسے فی یونٹ کمی کردی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی درخواست کی سماعت کی، درخواست میں کہا گیا تھا کہ اکتوبر کے مہینے میں کے الیکٹرک نے ایک ارب 42 کروڑ یونٹ بجلی بنائی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے اس کی پیداواری لاگت میں ایک ارب 4 کروڑ روپے کی کمی ہوئی، اس لئے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی جائے۔ نیپرا نے کے ایلکٹرک کی درخواست پر اکتوبر کے مہینے میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 74 پیسے کمی کردی۔ قیمتوں میں کمی کا اطلاق نومبر کے بلوں میں ہوگا۔

واضح رہے کہ عالمی سطح پر خام تیل کی قیمت گزشتہ 5 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے اسی وجہ سے حکومت نے بھی گزشتہ 3 ماہ کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں