ایم کیو ایم رہنما باؤانورکے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت لاہورسے مشکوک خاتون گرفتار

مقتول ایم کیو ایم رہنما کا موبائل ڈیٹا چیک کرنے پر خاتون نادیہ بی بی کو لاہور سے حراست میں لے لیاگیا، پولیس ذرائع


ویب ڈیسک December 11, 2014
مقتول ایم کیو ایم رہنما کا موبائل ڈیٹا چیک کرنے پر خاتون نادیہ بی بی کو لاہور سے حراست میں لے لیاگیا، پولیس ذرائع. فوٹو؛فائل

ایک روز قبل سیالکوٹ میں قتل کئے گئے متحدہ قومی موومنٹ کے ضلعی نائب صدر باؤ انور کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق باؤ انور کے قتل کی تحقیقات کے دوران پولیس نے لاہور سے ایک خاتون کو حراست میں لے لیا ہے جب کہ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول ایم کیو ایم رہنما کا موبائل ڈیٹا چیک کرنے پر خاتون نادیہ بی بی کو لاہور سے حراست میں لے لیا جن سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق باؤ انور کا قتل لین دین کے تنازع پر ہوا تاہم پولیس نے تحقیقات کے دائرہ کو وسیع کرتے ہوئے مجرموں کی گرفتاری کے لئے پانچ ٹیمیں تشکیل دے دیں۔


واضح رہے کہ ایک روز قبل سیالکوٹ کے علاقے شہاب پورہ میں موٹر سائیکل سوار 3 حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے باؤ انور کو قتل کردیا تھا جنہیں ابتدائی رپورٹ کے مطابق 13 گولیاں ماری گئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں