آئندہ 20 سال میں خود کو پاکستان کی وزیراعظم بنتی دیکھ رہی ہوں ملالہ یوسف زئی

سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کی شخصیت سے بہت متاثر ہیں اور زندگی میں آگےبڑھنے کا جذبہ بھی ان سے سیکھا، ملالہ


میں ایک محب وطن پاکستانی ہوں اور یہی وجہ ہے کہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ سیاست میں قدم رکھوں،ملالہ فوٹو:اے ایف پی

لاہور: نوبل امن انعام حاصل کرنے والی ملالہ یوسف زئی نے کہا ہے کہ وہ دیکھ رہی ہیں کہ آئندہ 20 سال میں وہ پاکستان کی وزیر اعظم ہوں گی۔

اوسلو میں ناروے کی خاتون وزیر اعظم ارنا سولبرگ کے ساتھ پریس کانفرنس میں ملالہ یوسف زئی کا کہنا تھا کہ وہ اپنے وطن کی خدمت کرنااور اسے ترقی کے میدان میں آگے بڑھتا ہوا دیکھنا چاہتی ہوں 'کیونکہ میں ایک محب وطن پاکستانی ہوں اور یہی وجہ ہے کہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ سیاست میں قدم رکھوں اور ایک دن آئے گا جب لوگ مجھے ووٹ دیں گے اور اکثریت حاصل کر کے میں پاکستان کی وزیراعظم بن جاؤں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ چونکہ پاکستان کے آئین کے مطابق 35 سال کی عمر میں ہی وزیر اعظم بن سکتے ہیں اس لیے میرے پاس ابھی بہت وقت ہے۔'

ایک سوال کے جواب میں 17 سالہ بہادر اور جواں ہمت ملالہ کا کہنا تھا کہ وہ سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کی شخصیت سے بہت متاثر ہیں اور زندگی میں آگے بڑھنے کا جذبہ بھی ان ہی سے حاصل کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جہاں خواتین پراتنی پابندیاں ہوں کہ آگے بڑھنا دشوار ہوجائے لیکن بے نظیر بھٹو ایک مثال ہیں کیوں کہ انہوں نے اپنی لگن اور بہادری سے یہ کرکے دکھایا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملالہ یوسف زئی کو ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں ایک پروقار تقریب میں امن کے نوبل ایوارڈ سے نوازا گیا جب کہ تقریب کے منتظمین نے ملالہ کو بچیوں کی تعلیم کے لیے بے مثال جدوجہد کرنے پرشاندارالفاظ میں خراج تحسین بھی پیش کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں