کراچی میں 2 روز کے لیے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر 12 اور 13 دسمبر کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی

امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر ڈبل سواری پر پابندی کی مدت میں توسیع کیے جانے کا بھی امکان ہے، فوٹو:فائل

شہر میں 2 روز کے لیے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق ہوگیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے 12 اور13 دسمبر کو کراچی سمیت صوبے بھر میں لگائی گئی موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق ہوگیا ہے، صوبائی حکومت نے چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر سکیورٹی خدشات کے پیش نظر موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی ہے جس کا نوٹیفکیشن گزشتہ روز جاری کردیا گیا ہے جبکہ ذرائع کا کہنا ہےکہ شہر میں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر ڈبل سواری پر پابندی کی مدت میں توسیع کیے جانے کا بھی امکان ہے۔
Load Next Story