کراچی مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پُرتشدد واقعات میں 7 افراد ہلاک
اورنگی میں فائرنگ سے متحدہ کا27 سالہ کارکن طاہر اور28 سالہ یاسر ہلاک ہوگئے، پولیس
شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں رٹائرڈ فوجی اور ایم کیو ایم کے کارکن سمیت 7 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔
پاکستان بازار کے علاقے اورنگی ٹاؤن نمبر 13میں واقع عظیم ملت ہائی اسکول کے سامنے نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ سے27 سالہ طاہر حیات عرف باگا ولد محمد فیاض اور28 سالہ یاسر ولد فصیح محمد زخمی ہو گئے، جنہیں طبی امداد کیلیے عباسی شہید اسپتال لے جایا گیا جہاں دونوں افراد دوران علاج وقفے وقفے سے ہلاک ہوگئے، علاقے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق مقتول طاہر متحدہ قومی موومنٹ یونٹ 124کا کارکن تھا، ایس ایچ او پاکستان بازار رانا مقصود نے بتایا کہ مقتول طاہر غازی گوٹھ منگھو پیر جبکہ یاسر اورنگی ٹاؤن نمبر9 بلوچ کالونی کا رہائشی تھا۔
انھوں نے بتایا کہ مقتولین بھتہ خور تھے، اورنگی ٹاؤن نمبر13پر چنگچی رکشوں کا اڈا ہے جہاں روزانہ 450 سے 500 چنگچی رکشے آتے ہیں اور مقتولین فی رکشا 100 روپے بھتہ وصول کرتے تھے، مقتولین کو 2 موٹر سائیکلوں پر سوار4 ملزمان نے فائرنگ کر کے ہلاک کیا ہے، پولیس نے جائے وقوع سے نائن ایم ایم پستول کے 16خول حاصل کر کے فارنسک ٹیسٹ کیلیے محفوظ کر لیے، سائٹ اے کے علاقے میٹروول ضیا موڑ روٹ نمبر D/1 بس اسٹاپ کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے59 سالہ حبیب خان ولد خان حمید ہلاک ہوگیا، مقتول کی لاش عباسی شہید اسپتال پہنچائی گئی۔
پولیس کے مطابق عابد آباد الفتح گراؤنڈ کے قریب کا رہائشی اور رٹائرڈ فوجی جوان تھا، مقتول فوج سے رٹائرمنٹ کے بعد سے ایگزیکٹو سیکیورٹی کمپنی میں بطور سپروائزر کام کر رہا تھا ، مقتول کے 4 بیٹے ہیں جس میں سے 3 بیٹے بھی مذکورہ سیکیورٹی کمپنی میں بطور سیکیورٹی گارڈ ملازمت کر رہے ہیں، جمعرات کی صبح پونے 8 بجے حبیب خان ڈیوٹی پر جانے کے لیے گھر سے نکلا تھا اور تقریباً ایک کلو میٹر کے فاصلے پر گھات لگائے کھڑے ملزمان نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔
پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی، ڈیفنس کے علاقے کورنگی روڈ آغا خان سگنل پر جمعرات کو دن تقریباً 12 بجے موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے کار سوار33 سالہ امتیاز لاشاری ولد لئیق احمد لاشاری زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کیلیے جناح اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ دوران علاج ہلاک ہو گیا، پولیس کے مطابق مقتول ڈیفنس خیابان توحید کمرشل پر واقع رائل اسٹیٹ ایجنسی کے مالک شہزاد کا ڈرائیور اور اسٹیٹ ایجنسی پر رہائش پذیر تھا، مقتول کا آبائی تعلق خیر پور میرس سے تھا، واقعے کے وقت مقتول کار میں شہزاد کے ساتھ جا رہا تھا کہ ملزمان نے فائرنگ کر دی۔
اسٹیٹ ایجنسی کا مالک شہزاد محفوظ رہا، موچکو کے علاقے ماڑی پور ہاکس بے مشرف کالونی ایل ڈی اے اسکیم میں واقع ٹیکنیکل کالج کے قریب سے 28 سالہ شخص کی لاش ملی جسے سر پر فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا تھا، اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر سول اسپتال منتقل کر دیا ، پولیس کے مطابق مقتول کے پاس سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اس کی شناخت کی جاسکے، پولیس نے پوسٹ مارٹم اور ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش شناخت ورثا کے لیے ایدھی سرد خانے میں رکھوا دیا۔
شاہراہ لیاقت آرام باغ مسجد کے گراؤنڈ میں 35 سالہ شخص کی لاش کی اطلاع پر آرام باغ تھانے کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر پولیس کارروائی کے لیے سول اسپتال پہنچایا ، پولیس کے مطابق متوفی کی ہلاکت پر اسرار ہے جسم پر کسی قسم کی چوٹ کا نشان نہیں ہے تاہم آرام باغ مسجد کے گراؤنڈ میں نشے کے عادی افراد رات گزارنے کے لیے سوتے ہیں، شبہ ہے کہ متوفی بھی نشے کا عادی ہو اور نشے کی زیادتی سے اس کی موت واقع ہو گئی ، متوفی کے پاس سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اس کی شناخت کی جاسکے۔
پولیس نے پوسٹ مارٹم اور ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش شناخت ورثا کے لیے ایدھی سرد خانے میں رکھوا دی، ماڑی پور کے علاقے مشرف کالونی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 27 سالہ شیر محمد بلوچ ولد بشیر احمد بلوچ زخمی ہو گیا ۔محمود آباد کے علاقے چینسر گوٹھ میں 2 ماہ قبل فائرنگ کے واقعہ میں زخمی ہونے والے سنی تحریک کے کارکن نعمان نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔
ڈی ایس پی بلوچ کالونی شاہد عباس نے بتایا کہ نعمان کی نماز جنازہ جمعرات کو تھی اور اس کے گھر کے باہر میت میں آئے ہوئے افراد کی بڑی تعداد موجود تھی کہ اس دوران موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان آئے اور اندھا تعزیت کے لیے آنے والوں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں5 افراد شدید زخمی ہوگئے جنھیں فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا جہاں ان کے نام 10سالہ حسن بلوچ ولد جمن ،40 سالہ علی بخش ولد یار محمد اس کا بھائی 32 سالہ عبدالقیوم ،30 سالہ فیروز ولد خدا بخش اور 35 سالہ عبدالقادر معلوم ہوئے ہیں جبکہ نوعمر لڑکے سمیت 3 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
شاہد عباس نے بتایا کہ شدید زخمی ہونے والے عبدالقادر نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج جناح اسپتال میں دم توڑ دیا ، سعود آباد کے علاقے صاحب داد گوٹھ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے35 سالہ شمشاد بلوچ ہلاک ہوگیا ، ایس ایچ او سعود آباد گنہور مہر کے مطابق مقتول شمشاد بلوچ لیاری گینگ وار سہیل ڈاڈا گروپ کا کارندہ اور منشیات فروش تھا ۔