بلدیاتی بل کی حمایت کرنیوالے سندھ کے غدار ہیں قادر مگسی

غداروںکی موت واجب ہو چکی، صوبے میں تدفین بھی نہیں کرنے دیں گے۔


Numainda Express October 02, 2012
حیدرآباد: بلدیاتی آرڈیننس کیخلاف ہڑتال کے دوران سپر ہائی وے پر ٹائر جلا ئے جا رہے ہیں فوٹو:شاہد علی / ایکسپریس

MULTAN: سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا ہے کہ بلدیاتی بل کی حمایت کرنے والے تمام حکومتی اراکین سندھ کے غدار ہیں

غداری کے باعث ان کی موت واجب ہو چکی ہے۔ سپر ہائی وے پر دھرنا دینے والے قوم پرست کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا جب تک سندھ دشمن بلدیاتی قانون واپس نہیں لے لیا جاتا سندھ کے عوام نارمل زندگی نہیں گزاریں گے، بلدیاتی بل کی حمایت کرنے والوں سے اب سندھ کے عوام کوئی سماجی تعلقات نہیں رکھیںگے اور مرنے کی صورت میں سندھ میں ان کی تدفین بھی نہیں کرنے دی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ دشمن بلدیاتی نظام کی منظوری کے بعد عوام اب حالت جنگ میں ہیں اور ہم سندھ کے دشمنوں کو جتنا نقصان پہنچا سکتے ہیں پہنچائیں گے، یہ بلدیاتی قانون5کروڑ سندھی عوام کے قتل کے مترادف ہے، اب اگرحکومت میں ہمت ہے تو وہ کراچی سے کشمور تک امن قائم کر کے دکھائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں