یوٹیلٹی اسٹورزپررمضان ریلیف پیکیج کااعلان 15جولائی کوہوگا

اشیا کی وافرمقدارمیں فراہمی اورنرخ میں کمی یقینی بنائینگے،ترجمان یوٹیلٹی اسٹورزکارپوریشن


ایکسپریس July 13, 2012
اشیا کی وافرمقدارمیں فراہمی اورنرخ میںکمی یقینی بنائینگے،ترجمان یوٹیلٹی اسٹورزکارپوریشن۔ فائل فوٹو

وزیر اعظم راجاپرویز اشرف یانائب وزیراعظم چوہدری پرویزالٰہی15 جولائی کوڈھائی ارب روپے مالیت کے رمضان ریلیف پیکیج کا اعلان کرینگے۔اس ضمن میں یویٹلٹی اسٹورز کارپوریشن نے رمضان ریلیف پیکیج 2012کوحتمی شکل دیدی ہے جس کے تحت یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن ملک بھرمیں قائم5ہزار711 اسٹورزپرگھی،آٹا،دالوں،چائے،مشروبات اورمصالحہ جات سمیت روز مرہ استعمال کی16اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں15روپے فی کلوتک کی کمی کی جائے گی جبکہ مجموعی طور پرایک ہزار سے زائداشیاکی قیمتوں پررعایت دی جائیگی اوراس پر2ارب 50کروڑ روپے کی سبسڈی دی جائیگی۔

ایکسپریس کوبتایاگیاہے کہ یوٹیلٹی اسٹورزکارپوریشن نے رمضان پیکیج کوحتمی شکل دیدی ہے جس کے تحت عوام الناس کوگھی اورخوردنی تیل پر15روپے فی کلو/لیٹر ،آٹا 7روپے فی کلواورتمام دالیں 15 روپے فی کلو،مشروبات اورمصالحہ جات مارکیٹ سے10فیصدکم نرخ پرفراہم کیے جائیںگے،یوٹیلٹی اسٹورزکارپویشن کے ترجمان کی مطابق رمضان میں تمام اشیاء ضروریہ کی وافرمقدار میں دستیابی کویقینی بنایاجائے گااور کارپوریشن کے تمام اسٹورز پرآٹا،چینی،گھی،دالیں چاول،کھجور،مشروبات اور مصالحہ جات کورمضان پیکیج کاحصہ بنایا گیاہے اورصارفین کی سہولت کیلیے یوٹیلٹی اسٹوررمضان المبارک کے دوران اتوارکوبھی کھلے رہیںگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں