جامشورومیں مقابلہ 10ملزمان گرفتار بھاری اسلحہ برآمد
گرفتار شدگان قتل اور دیگر مقدمات میں مطلوب ہیں، ایس پی کی پریس کانفرنس۔
جامشورو پولیس نے مقابلے کے بعد قتل کے 10 ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری اسلحہ برآمد کر لیا۔
ایس پی ہیڈ کوارٹر ڈاکٹر سید وصی حیدر اور ایس ایچ او جامشورو نیاز پنہور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گشت کے دوران سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی ہائوسنگ اسکیم کے قریب بعض افراد غیر قانونی سرگرمیاں کرتے دیکھے گئے جنہوں نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ شروع کر دی، فائرنگ کے تبادلے کے بعد پولیس نے غلام عباس بروہی، غلام محمد مری، پھلوان مری، حبیب اللہ مری، ریاض سرکی، امان اللہ سمیت 10 افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ایک کلاشنکوف، ایک رپیٹر، ایک ڈبل بیرل، سمیت 7 ٹی ٹی پسٹل برآمد کر لیے۔
پولیس کے مطابق ملزمان نواب شاہ میں قتل کی واردات میں ملوث ہیں جبکہ گرفتار شدگان کے خلاف پولیس مقابلے سمیت دیگر مقدمات پہلے سے درج ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ جامشورو سے ملزمان کا ایک ہفتے کا ریمانڈ بھی حاصل کر لیا گیا ، مزید تفتیش جاری ہے۔