این آر او سے متعلق عدالتی فیصلےعملدرآمد نہ ہونے پر وزیراعظم کیخلاف درخواست دائر

عدالتی فیصلے پرعملدرآمد حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن حکومت سپریم کورٹ کےفیصلےپرعملددرآمد نہیں کررہی، درخواستگزار کا موقف


ویب ڈیسک December 12, 2014
سابق صدر پرویزمشرف نے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے این آر او جاری کیا تھا فوٹو: فائل

LARKANA: این آر او سے متعلق عدالتی فیصلے پر عمل درآمد نہ ہونے پر سپریم کورٹ میں وزیراعظم نواز شریف سمیت کئی اعلٰی سرکاری حکام کے خلاف توہین عدات کی درخواست دائر کی گئی ہے۔

فرخ نوازبھٹی نامی ایک شہری کی جانب سےسپریم کورٹ میں دائردرخواست میں وزیراعظم نواز شریف، سیکریٹری خزانہ، گورنراسٹیٹ بینک، چیرمین نیب، ڈی جی ایف آئی اے اوریشنل بینک آف پاکستان کے سربراہ کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے این آر او کو غیر قانونی قرار دیا تھا اور عدالتی فیصلے پرعملدرآمد فریقین کی ذمہ داری ہے لیکن حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملددرآمد نہیں کررہی، اس لئے وزیراعظم، سیکریٹری خزانہ، گورنر اسٹیٹ بینک اور دیگر فریقین کے خلاف کارروائی کی جائے۔

واضح رہے کہ سابق صدر پرویزمشرف نے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے این آر او جاری کیا تھا جس کے تحت گزشتہ ادوار میں قائم ہزاروں مقدمات کو ختم کردیا گیا تھا تاہم سپریم کورٹ نے بعد میں اسے غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |