وزیراعظم نواز شریف کی بشیر بلور کے صاحبزادے کے انتقال پر لواحقین سے تعزیت

بلورخاندان کی امن کے لئے بہت قربانیاں ہیں اوربشیر بلورنے جمہوریت کے لئے جان کی قربانی پیش کی، نواز شریف

بلورخاندان کی امن کے لئے بہت قربانیاں ہیں اوربشیر بلورنے جمہوریت کے لئے جان کی قربانی پیش کی، نواز شریف۔ فوٹو؛ایکسپریس نیوز

KARACHI:

وزیراعظم نواز شریف اے این پی کے مرحوم رہنما بشیر بلور کے صاحبزادے عثمان بلور کے انتقال پر تعزیت کے لئے ان کی رہائشگاہ پہنچے جہاں انہوں نے مرحوم کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔


وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ بلور خاندان کی امن کے لئے بہت قربانیاں ہیں اور بشیر بلور نے بھی ملک میں جمہوریت اور امن کے لئے جان کی قربانی پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ پاکستان پر رحم کرے اور دعا ہے کہ خطے میں امن قائم ہو۔
Load Next Story