کراچی میں بیٹی نے ڈنڈے کے وار کرکے باپ کو ابدی نیند سلا دیا

ملزمہ فرزانہ نے اپنے سگے باپ لال خان کو قتل کرنے کے بعد تھانے جاکر خود گرفتاری دے دی


ویب ڈیسک December 12, 2014
ملزمہ فرزانہ نے اپنے سگے باپ لال خان کو قتل کرنے کے بعد تھانے جاکر خود گرفتاری دے دی۔ فوٹو؛ ایکسپریس نیوز

ISLAMABAD:

کورنگی انڈسٹریل ایریا میں نوجوان بیٹی نے ڈنڈے کے وار کر کے اپنے سگے باپ کو قتل کردیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق کورنگی کے علاقے بنگالی پاڑہ میں نوجوان لڑکی فرزانہ نے اپنے باپ لال خان کو سر پر ڈنڈے مار مار کر قتل کرنے کے بعد خود تھانے پہنچ کر گرفتاری دے دی جب کہ پولیس نے ملزمہ کو باضابطہ طور پر گرفتار کرلیا۔ ملزمہ فرزانہ کا کہنا ہے کہ باپ کے تشدد سے تنگ آکر یہ سنگین قدم اٹھانے پر مجبور ہوئی۔


پولیس کے مطابق ملزمہ کے بیان سے لگتا ہے اصل حقائق کچھ اور ہیں تاہم مقتول کے بھائی کی مدعیت میں فرزانہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزمہ کو کل عدالت میں پیش کر کے ریمانڈ لیاجائےگا۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی 3 مہینے قبل ہی شادی ہوئی تھی اور اپنے گھر والوں سے ناراض ہوکر والد کے گھر آگئی تھی تاہم باپ کی جانب سے دوبارہ جانے کے لئے سختی کی گئی جس پر ملزمہ نے طیش میں آکر لال خان کو قتل کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں