قومی گرڈ لائن میں فنی خرابی کے باعث پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بجلی کا بریک ڈاؤن

نیشنل ناردرن لائن ٹرپ ہونےکی وجہ سے بجلی منقطع ہوئی، ترجمان وزارت پانی و بجلی


ویب ڈیسک December 12, 2014
بجلی کی بحالی میں وقت لگے گا، ذرائع نیشنل پاور کنٹرول سسٹم۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: قومی گرڈ لائن میں فنی خرابی کے باعث بجلی کا بریک ڈاؤن ہونے سے اسلام آباد سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی ہے۔

ترجمان وزارت پانی و بجلی کے مطابق ملک کے شمالی حصے میں بجلی کی ترسیل کرنے والی قومی گرڈ لائن ٹرپ کرگئی جس کی وجہ سے تربیلا، منگلا اور غازی بروتھا پاور پلانٹس سے بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی ، گرد لائن ٹرپ کرنے سے اسلام آباد کے علاوہ پنجاب میں تربیلا سے لاہور جب کہ خیبر پختونخوا اور فاٹا میں بجلی کا بریک ڈاؤن پیدا ہوگیا تاہم سندھ ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں بجلی کی ترسیل معمول کے مطابق جاری ہے۔

ترجمان وزارت پانی و بجلی کا کہنا ہے کہ بجلی کی ترسیل کے لئے اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں اور جلد ہی متبادل طریقوں سے مرحلہ وار بجلی کی فراہمی بحال کردی جائے گی تاہم اس میں 5 سے 6 گھنٹے درکار ہوں گے

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |