متحدہ قومی موومنٹ کی نئی رابطہ کمیٹی میں 9 ارکان شامل

الطاف حسین نے بھی رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کے تجویز کردہ ناموں کی توثیق کردی ہے


ویب ڈیسک December 12, 2014
الطاف حسین نے دو روز قبل ایم کیو ایم پاکستان اور لندن کی رابطہ کمیٹیاں تحلیل کردی تھیں۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی توثیق کے بعد نئی رابطہ کمیٹی میں 9 ارکان کو شامل کرلیا گیا ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور لندن کا رابطہ کمیٹی کے اراکین کے انتخاب کے لئے مشترکہ اجلاس ہوا جس کی صدارت رابطہ کمیٹی پاکستان کے انچارج قمر منصور اور رابطہ کمیٹی لندن کے انچارج ارشد حسین نے کی، اجلاس میں رابطہ کمیٹی کے اراکین کے انتخاب کے لئے مختلف ناموں پر تفصیلی تبادلہ خیال کے بعد9افراد کے ناموں پر اتفاق رائے کیا گیا۔

اجلاس میں رابطہ کمیٹی کے اراکین کے لئے جن ناموں پر اتفاق رائے کیا گیا ان میں کیف الوریٰ ، عارف خان ایڈووکیٹ ، گلفراز خان خٹک ، انبساط ملک ، ڈاکٹر سلیم دانش ، ڈاکٹر ایوب شیخ، قاسم علی رضا ، مصطفی عزیز آبادی ، اظہار احمد خان اور ارشد حسین شامل ہیں،ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے بھی رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کے تجویز کردہ ناموں کی توثیق کردی ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل الطاف حسین نے ایم کیو ایم پاکستان اور لندن کی رابطہ کمیٹیاں تحلیل کرکے قمر منصور کو رابطہ کمیٹی پاکستان جب کہ ارشد حسین کو رابطہ کمیٹی لندن کا انچارج مقرر کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |