نائجیریا میں بس اسٹیشن کے قریب 2 دھماکے 40 افراد ہلاک اور متعدد زخمی

دھماکے وسطی شہر جوس میں ہوئے جہاں رواں سال مئی میں بھی بوکوحرام کی جانب سے کئے گئے حملے میں 118 افراد ہلاک ہوگئے تھے


ویب ڈیسک December 12, 2014
پہلا دھماکا بس اسٹیشن کے قریب ہوا اورجیسے ہی اطراف سے لوگ جائے حادثہ پر پہنچے تو دوسرا دھماکا ہوگا، حکام۔ فوٹو؛ اے ایف پی

نائجیریا میں یکے بعدیگرے 2 دھماکوں کے نتیجے میں 40 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نائجیریا کے وسطی شہر جوس میں بس اسٹیشن کے قریب یکے بعدیگرے 2 بم دھماکوں کے نتیجے میں 40 افراد ہلاک ہوگئے اورمتعدد زخمی ہوگئے، پہلا دھماکا بس اسٹیشن کے قریب ہوا جس میں 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے اورجیسے ہی اطراف میں موجود لوگ جائے حادثہ پر پہچتے تو دوسرا دھماکا ہوگیا جس میں 29 افراد ہلاک ہوگئے، ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں اورزخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔


واضح رہے کہ نائجیریا میں اس طرح کے حملوں مں جنگجو تنظیم بوکرحرام ملوث رہی ہے جب کہ رواں سال مئی میں بھی اسی تنظیم کی جانب سے جوس شہر میں ہی کئے گئے حملے میں 118 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں