صومالیہ میں کنویں کا زہریلا پانی پینے سے 50 افراد ہلاک 150 کی حالت غیر

کنویں کے پانی کے ٹیسٹ کے بعد ہی اس نتیجے پرپہنچا جاسکتا ہے کہ آیا پانی مضر صحت تھا یا یہ کوئی تخریبی کارروائی ہے،حکام


ویب ڈیسک December 12, 2014
کنویں کے پانی کا نمونہ حاصل کرکے اسے ٹیسٹ کے لئے لیبارٹری بھیج دیا ہے، حکام

صومالیہ میں زہریلا پانی پینے سے 50 افراد ہلاک جب کہ 150 کی حالت غیرہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صومالیہ کے شمالی شہر موغادیشو میں کنویں کا زہر آلود پانی پینے سے 50 افراد ہلاک اور 150 کے قریب کی حالت غیر ہوگئی جنہیں اسپتال میں داخل کردیا گیا جس میں سے بعض کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ حکام کا کہنا تھا کنویں کے پانی کا نمونہ حاصل کرکے اسے ٹیسٹ کے لئے لیبارٹری بھیج دیا ہے جس کے بعد ہی کسی حتمی نتیجے پرپہنچا جاسکتا ہے کہ آیا پانی مضر صحت تھا یا یہ کوئی تخریبی کارروائی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں