نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی اپنا خون آلود اسکول یونیفارم دیکھ کر بے ساختہ روپڑیں

اوسلو میں نوبل انعام پانےوالی ملالہ یوسفزئی اور کیلاش ستیارتھی سے کی زندگی سے جڑی چیزوں کی نمائش کا اہتمام کیا گیا تھا


ویب ڈیسک December 12, 2014
2 روز قبل بچوں اور بالخصوص لڑکیوں کی تعلیم کے لئے جدو جہد کرنے والی پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی کو امن کے نوبل انعام سے نوازا گیا تھا۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں نمائش کے دوران نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی اپنا وہ خون آلود اسکول یونیفارم دیکھ کر بے ساختہ رو پڑیں جس میں ان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا۔

نوبل انعام کی تقریب کے روز اوسلو میں نمائش کا اہتمام کیا گیا تھا جس کا افتتاح ملالہ یوسفزئی اور کیلاش ستیارتھی نے کیا جبکہ اس نمائش میں نوبل انعام پانے والی دونوں شخصیات سے جڑی چیزیں رکھی گئی تھیں جس میں ملالہ یوسفزئی کا وہ اسکول یونیفارم بھی شامل تھا جسے وہ اس وقت زیب تن کی ہوئی تھیں جس وقت سوات میں ان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا اور اس کے نتیجے میں ان کا یونیفارم خون آلود ہوگیا تھا۔

ملالہ یوسفزئی نمائش کے دوران جیسے ہی اپنے خون آلود یونیفارم کے قریب پہنچیں تو وہ بے ساختہ روپڑیں تاہم اس موقع پر ان کے ہمراہ کیلاش ستیارتھی نے انہیں سہارا دیا اور ان کا حوصلہ بڑھایا۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل بچوں اور بالخصوص لڑکیوں کی تعلیم کے لئے جدو جہد کرنے والی پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی اور چائلڈ لیبر کے خلاف کام کرنے والے بھارتی سماجی کارکن کیلاش ستیارتھی کو امن کے نوبل انعام سے نوازا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں