ایئر ٹریفک کنٹرول کے کمپیوٹرز میں خرابی سے برطانیہ میں جہازوں کی آمد ورفت 4 گھنٹے کے لیے معطل ہوگئی

لندن آنے والی فلائٹس کی آمد کے شیڈول کو منظم کرنے والے کمپیوٹر پروگرام میں خرابی کی وجہ سے فلائٹ آپریشن معطل ہوا

پروازوں کی آمدورفت بحال کردی گئی ہے، ایئرپورٹ حکام، فوٹو بی بی سی

برطانیہ کے ٹریفک کنٹرول سینٹر پر کمپیوٹرز کی خرابی کے باعث اکثر ایئر پورٹس پر جہازوں کی آمد ورفت 4 گھنٹوں کے لیے معطل ہوگئی جس سے ہزاروں مسافروں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔


برطانوی میڈیا کے مطابق ایئر ٹریفک کنٹرول سینٹر پر اچانک کمپیوٹرز نے کام کرنا چھوڑ دیا جس کے باعث لندن سمیت اکثر ایئر پورٹس پر جہازوں کی آمد و رفت معطل ہوگئی۔ ایئرپورٹ حکام کے مطابق فلائٹ آپریشن لندن آنے والی فلائٹس کی آمد کے شیڈول کو منظم کرنے والے کمپیوٹر پروگرام میں خرابی کی وجہ سے معطل ہوا جسے عام طور پر فلائٹس پلاننگ ٹول پرابلم کہا جاتا ہے۔ حکام کا کہنا تھا کہ پروازوں کی آمدورفت بحال کردی گئی ہے تاہم ابھی بھی کچھ فلائٹس کی پرواز میں تاخیر ہو سکتی ہے۔

برطانوی ایئر کنٹرول سسٹم سوان ویک انگلینڈ اور ویلز پر 2 لاکھ اسکوائر میل پر 62 کروڑ 30 لاکھ پاونڈز سے تعمیر کیا گیا ہے جسے 1300 ملازمین آپریٹ کرتے ہیں جبکہ یہ سسٹم روزانہ 5 ہزار فلائٹس کو کنٹرول کرتا ہے۔
Load Next Story