عمران خان جیسوں کے ہوتے ملک کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں خواجہ سعد رفیق

عمران خان پاکستان کے بال ٹھاکرے بننے کی کوشش نہ کریں، وزیر ریلوے


ویب ڈیسک December 12, 2014
عمران خان کی 8 دسمبر کو پاکستان بند کرنے کی شیطانی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی، سعد رفیق فوٹو: فائل

وزیر ریلوے اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کے بال ٹھاکرے بننے کی کوشش نہ کریں جبکہ ان جیسے لوگوں کے ہوتے ہوئے ملک کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اپنے ایک بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ تحریک انصاف کے کراچی میں ہونے والے احتجاج نے ملک کو 15 ارب روپے کا نقصان پہنچایا، شہروں میں کاروبار بند کرانے پر تحریک انصاف کو فخر نہیں بلکہ شرم کرنی چاہئے اور عمران خان جیسے ناعاقبت اندیشوں کی موجودگی میں پاکستان کو دشمنوں کی ضرورت نہیں۔

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران پاکستان کے بال ٹھاکرے بننے کی کوشش نہ کریں، 18 دسمبر کو ان کی پاکستان بند کرنے کی شیطانی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی زبان درازی جوڈیشل کمیشن کے قیام میں بڑی رکاوٹ ہے تاہم حکومت اس حوالے سے سپریم کورٹ کو خط لکھ چکی ہے اور اب کمیشن بنانا یا نہ بنانا سپریم کورٹ کا استحقاق ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں