یوراج سنگھ نے فٹنس پر سوالات اٹھانے والے ناقدین کو کرارا جواب دے دیا

کپتان دھونی کا کہنا ہے کہ مجھے یوراج کی صلاحیتوں پر پورا اعتماد ہے

یوراج نے پاکستان کے خلاف میچ میں دو وکٹیں اور ڈائریکٹ تھرو پر ایک اہم رن آئوٹ کے ساتھ کوہلی کے ہمراہ نصف سنچری شراکت بناکر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ فوٹو : اے ایف پی/ فائل

کینسر سے جنگ جیتنے والے یوراج سنگھ نے اپنی فٹنس پر سوالات اٹھانے والے ناقدین کو بھی کرارا جواب دے دیا۔


کرکٹ میں واپسی کے بعد ابتدائی چند میچز میں بہتر کھیل پیش نہ کرنے پر روی شاستری اور سنجے منجریکر نے ان کی فارم اور فٹنس پر شبہات ظاہر کیے تھے، یوراج نے پاکستان کے خلاف میچ میں دو وکٹیں اور ڈائریکٹ تھرو پر ایک اہم رن آئوٹ کے ساتھ کوہلی کے ہمراہ نصف سنچری شراکت بناکر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

کپتان دھونی کا کہنا ہے کہ مجھے یوراج کی صلاحیتوں پر پورا اعتماد ہے، پلیئنگ الیون میں اس کی جگہ کبھی خطرے میں نہیں رہی۔
Load Next Story