پرتگال کی پارلیمینٹ میں فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کی قرارداد منظور

فلسطین کو ایک آزاد اورخودمختارریاست کے طورپر تسلیم کیا جائے، قرارداد کا متن


ویب ڈیسک December 13, 2014
بیشتر یورپی ممالک میں بھی فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرلیا گیا ہے، فوٹو : اے ایف پی

یورپ کے بیشتر ممالک کی جانب سے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کئے جانے کے بعد پرتگال کی پارلیمنٹ نے بھی فلسطین کو الگ ریاست تسلیم کرنے کی قرار داد بھاری اکثریت سے منظور کرلی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پرتگال کی پارلیمینٹ میں فلسطین کو آزاد اور خودمختار ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کی قرارداد پیش کی گئی جس کو بھاری اکثریت سےمنظور کرلیا گیا۔ پارلیمینٹ نے قرارداد منظور کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا ہے کہ فلسطین کو ایک آزاد اور خودمختار ریاست کے طور پر تسلیم کیا جائے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کئی یورپی ممالک کی پارلیمینٹ کی جانب سے فلسطین کو آزاد اور خودمختار ریاست کے طور تسلیم کئے جانے کی قراردادمنظور کی جا چکی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں