رشوت وصولی کیس میں ڈپٹی کمشنر غربی اور مختار کار سائٹ کی گرفتاری کا حکم

عدالت نہ آنے پر اے سی سائٹ مشتاق سولنگی اور تپے دارغربی کو بھی حراست میں لیا جائے، جج گلشن آرا کی ہدایت


Staff Reporter December 13, 2014
زمین کی لیز کے معاملے پر 10 لاکھ روپے رشوت مانگی گئی، افسران نے 3 لاکھ روپے وصول کیے، درخواست گزار۔ فوٹو: فائل

انسداد بدعنوانی کی صوبائی عدالت کی جج گلشن آرا چانڈیو نے بدعنوانی کے مقدمے میں ملوث ڈپٹی کمشنر غربی کنور علی لغاری، مختارکار سائٹ، ابراہیم جونیجو، اے سی سائٹ مشتاق سولنگی اور تپیدارغربی کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مدعی حاجی محمد حنیف نے نجی استغاثہ میں موقف اختیار کیا ہے کہ اس کی گڈاپ ٹاؤن کے سروے 162,163 میں 48 ایکڑ اراضی فارم 7 کے تحت 30 برس کیلیے لیز تھی ،معیاد مکمل ہونے اس نے فارم 2 کے تحت 99 برس کیلیے لیز کرانے کے لیے متعلقہ ادارے سے رجوع کیا تھا جنھوں نے اس سے 10 لاکھ روپے بطور رشوت طلب کیے اور 3 لاکھ روپے وصول کیے اور مزید رقم طلب کرتے رہے۔

اعلیٰ عدالتوں، اینٹی کرپشن پولیس کو تحریری شکایت کی تاہم کوئی شنوائی نہیں ہوئی جس کے بعداس نے فاضل عدالت سے مذکورہ افسران کے خلاف بدعنوانی کے تحت کارروائی کرنے کی استدعا کی تھی، فاضل عدالت نے نجی استغاثی گواہوں کے بیانات قلمبند کرنے کے بعد سماعت کیلیے منظور کیا تھا اور مذکورہ ملزمان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کیا، انھوں نے عدالت میں پیش ہونے سے انکار کردیا تھا، فاضل عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انھیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں