بھارتی خفیہ ادارے ’’را‘‘کا اپنے ہی ملک کےحساس مقام پرحملہ کرانے کے منصوبے کا انکشاف

پاکستان کو بدنام کرنے کے لئے بھارتی ایجنسی اپنے بھرتی کیے یا خریدے ہوئے دہشت گرد استعمال کرے گی

پاک افغان بہترہوتے تعلقات سے ناخوش بھارت نے منصوبے کیلیے میڈیا چینلز کی خدمات بھی حاصل کرلیں فوٹو فائل

پاکستان اور افغانستان کے حال ہی میں بہتر ہوتے ہوئے تعلقات پرناخوش اور افغانستان میں پرامن سیاسی صورتحال سے پریشان بھارت نے پاکستان کو بدنام کرنے کے لئے اپنے ہی حساس مقام پر حملے کا منصوبہ بنالیا ہے۔


بھارت سے جہاں تک ہوسکا اس نے پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کی لیکن نتائج اس کی توقعات کے برعکس ہی نکلے۔ باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اب ایک مرتبہ پھربھارتی خفیہ ایجنسی ''را'' بھارت کے کسی حساس مقام پرحملہ کرانے کا ڈرامہ رچانے کے لئے خفیہ منصوبہ بنارہی ہے تاکہ اس کا ملبہ پاکستانی ایجنسی آئی ایس آئی پر ڈالا جا سکے۔

اپنی اس مکروہ سازش کو عملی جامہ پہنانے کے لئے را اپنے بھرتی کئے ہوئے یا خریدے ہوئے دہشتگردوں کو استعمال کرے گی۔ اس منصوبے کے لئے'' را'' نے پروپیگینڈا کرنے والے مقامی میڈیا چینلزکی خدمات بھی حاصل کرلی ہیں۔ اس منصوبے کو جلد ہی پایہ تکمیل تک پہنچانے کی توقع ہے۔
Load Next Story