بجلی سبسڈی کا غریبوں کو فائدہ نہ ہونے کے برابر ہے اسٹیٹ بینک

حکومت فی یونٹ 5.10 روپے برداشت کرتی ہے جس کا بوجھ قومی خزانے پر پڑتا ہے


Numainda Express December 13, 2014
2سے زائداے سی والے گھرون کے ماہانہ بل میں حکومت فی کس6500 روپے سبسڈی دیتی ہے، رپورٹ۔ فوٹو: فائل

لاہور: اسٹیٹ بینک نے انکشاف کیاہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی پردی جانے والی سبسڈی کاغریب طبقے کوفائدہ نہ ہونے کے برابر ہے۔

انکشاف اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت مہنگی بجلی سستے داموں فراہم کرنے کے لئے گھریلوصارفین کو 5.10 روپے فی یونٹ سبسڈی دے رہی ہے جب کہ بجلی فی یونٹ کی پیداواری لاگت اوسطً 13.76 روپے ہے مگرعوام سے اوسط 8.66 روپے فی یونٹ کے حساب سے بلوں کی وصولیاں کی جاتی ہیں، اس طرح حکومت خود 5 روپے 10 پیسے فی یونٹ سبسڈی برداشت کرتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بجلی کی قیمتوں پر دی جانے والی سبسڈی قومی خزانے پربوجھ بنتی ہے اور وفاقی حکومت گزشتہ 5 سال میں اس مد میں سالانہ 300 ارب روپے جھونک چکی ہے، ایک اندازے کے مطابق وہ گھر جہاں 2 سے زائداے سی لگے ہیں ان کے ماہانہ بل میں حکومت فی کس 6500 روپے سے زائد سبسڈی برداشت کرتی ہے جب کہ وہ گھرانے جہاں بمشکل ایک چھوٹا فریج ہوسرکارانکے ماہانہ بلوں میں خزانے سے فی کس420 روپے ادائیگی کرتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں