سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی اور ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 4 ریکارڈ کی گئی، زلزلہ کوہ پیما مرکز

زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی تاہم خوف کے باعث لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ فوٹو: فائل

خیبر پختون خوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا اور زمین میں اس کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارد کی گئی۔

زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی تاہم زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔
Load Next Story