امریکی سینیٹ نے560 ارب ڈالر کے دفاعی بجٹ کی منظوری دے دی
دفاعی بجٹ میں 469 ارب عمومی اخراجات جبکہ بیرونی دنیا میں جاری جنگی مہمات کے لئے 64 ارب ڈالر مختص کئے گئے ہیں۔
امریکی سینیٹ نے ملک کے 560 ارب ڈالر دفاعی بجٹ کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت عراق اور شام میں شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کے خلاف کارروائیوں میں اضافہ کیا جائےگا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ایوان بالا میں آئندہ مالی سال کے لئے 469 ارب کے عمومی جبکہ بیرونی دنیا میں جاری جنگی مہمات کے لیے 64 ارب ڈالر کے اضافی بجٹ کے علیحدہ بل پیش کئے گئے، دونوں بلوں کو 11 کے مقابلے میں 89 ووٹ سے منظور کرلیا گیا۔
دفاعی بجٹ میں شام میں بشار الاسد حکومت کے خلاف برسرپیکار اعتدال پسند گروپوں کی فوجی تربیت اور انھیں اسلحہ فراہم کرنے کی گنجائش بھی رکھی گئی ہے، اس کے علاوہ 4۔3 ارب امریکی ڈالر براہ راست دولت اسلامیہ کے خلاف جبکہ مزید 6۔1 ارب ڈالر عراق کے کرد باشندوں کو دو سال تک تربیت دینے کے لئے مختص کئے گئے ہیں۔