ملک بھر میں سردی کی لہر جاری مری سمیت گلیات میں برف باری کا امکان

مالاکنڈ، پشاور، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ اور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوسکتی ہے، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک December 13, 2014
گشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6 جبکہ کوئٹہ میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ فوٹو: ایکسپریس

ملک بھر میں خشک سردی کی لہر جاری ہے تاہم آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مری سمیت گلیات میں ہلکی برف باری جبکہ بالائی پنجاب ، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ سب سے زیادہ سردی قلات اور اسکردو میں پڑی جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6 ریکارڈ کیا گیا، اس کے علاوہ ہنزہ میں منفی 5، استور،گوپس اورکوئٹہ میں منفی 4، دیر اور دالبندین میں منفی3، گلگت منفی 2، پشاور میں 3، اسلام آباد میں 4 ، لاہور میں 5 جبکہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بادل چھائے رہیں گے۔ مالا کنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی، لاہور،سرگودھا، گوجرانوالہ، اسلام آباد اور گلگت بلتستان سمیت کشمیر میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہےتاہم ملک کے دیگر حصوں میں موسم خشک رہے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں