نوشہرہ میں دریائے کابل کے کنارے سے 6 افراد کی لاشیں برآمد

تمام افراد کی عمر 30 سے 35 برس کے درمیان ہیں اور انہیں قریب سے گولیاں ماری گئی ہیں، پولیس


ویب ڈیسک December 13, 2014
ضابطے کی کارروائی کے لئے لاشوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال نوشہرہ منتقل کردیا گیا ہے فوٹو: فائل

دریائے کابل کے کنارے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں ملیں ہیں جنہیں فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا ہے۔

ایکسپرس نیوز کے مطابق نوشہرہ میں نظام پور کے علاقے درواز گئی میں دریائے کابل کے کنارے سے 6 افراد کی لاشیں ملی ہیں جنہیں قریب سے فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا ہے۔ ضابطے کی کارروائی کے لئے لاشوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال نوشہرہ منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تمام افراد کی عمر 30 سے 35 برس کے درمیان ہیں اور مقتولین میں سے اب تک کسی کی شناخت نہیں ہوسکی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں