اکیلی ہوں اور اسی میں بہت خوش ہوں سونم کپور

ابھی تک یہ فیصلہ ہی نہیں کر پائی کہ کس قسم کا لڑکا میری زندگی کا ہمسفر ہونا چاہیئے، بولی ووڈ اداکارہ


ویب ڈیسک December 13, 2014
مزاحیہ اداکاری سب سے مشکل کام ہے اور اگر مجھے مزاحیہ ادکار کہا جائے تو خوشی محسوس ہو گی، سونم کپور۔ فوٹو: فائل

بولی ووڈ اداکارہ سونم کپور کا کہنا ہے کہ شادی کا دور دور تک کوئی ارادہ نہیں ہے فی الحال اکیلی ہوں اور اسی میں بہت خوش ہوں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سونم کپور کا کہنا تھا کہ شادی کرنے کا دور تک کوئی ارادہ نہیں ہے، فی الحال میں اکیلی ہوں اور اسی میں بہت خوش ہوں، مجھے لگتا ہے کہ میں بہت شش و پنج میں مبتلا ہوں اور ابھی تک یہ فیصلہ ہی نہیں کر پائی ہوں کہ کس قسم کا لڑکا میری زندگی کا ہمسفر ہونا چاہیئے۔

سونم کپور کا اپنی نئی آنے والی فلم 'ڈولی کی ڈولی' کے حوالے سے کہنا تھا کہ مزاحیہ اداکاری سب سے مشکل کام ہے اور اگر مجھے مزاحیہ ادکار کہا جائے تو خوشی محسوس ہو گی۔

واضح رہ کہ سونم کپور کی نئی آنے والی فلم 'ڈولی کی ڈولی' 23 جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں