تھر میں موت کے سائے غذائی قلت کا شکار مزید 3 ننھی کلیاں بن کھلے مرجھا گئیں
صرف رواں ماہ قحط کا شکار ہوکر اپنی جان گنوانے والوں کی تعداد 50 ہوگئی ہے۔
تھر میں موت نے مزید 3 ماؤں کی گود اجاڑ دی لیکن حکومت اور انتظامیہ غفلت بھری نیند ٹوٹنے کا نام ہی نہیں لے رہی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تھر کے ہیڈ کوارٹر مٹھی میں غذائی قلت کا شکار ایک اور بچی موت کی ابدی نیند سو گئی ہے۔ اسلام کوٹ میں 10 دن کا بچہ جبکہ ڈیپلوکےگاؤں میں غذائی قلت کے باعث 3 دن کا بچہ انتقال کرگیا۔ جس کے بعد صرف رواں ماہ قحط کا شکار ہوکر اپنی جان گنوانے والوں کی تعداد 50 ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ حکومتی غفلت کے سبب تھر میں گزشتہ دو برسوں سے قحط کی صورت حال ہے اور صرف رواں برس اب تک 55 سے زائد افراد اس کی لپیٹ میں آکر موت کی آغوش میں چلے گئے ہیں۔