مائیکل کلارک نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دے دیا

کمر کی تکلیف اور ہیمسٹرنگ انجری نے میرا مستقبل داؤ پر لگا دیا ہے، مائیکل کلارک


ویب ڈیسک December 13, 2014
معلوم نہیں ہے کہ کتنے عرصے تک کرکٹ سے دور رہوں گا، آسٹریلوی قائد۔ فوٹو؛ فائل

آسٹریلوی قائد مائیکل کلارک کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف ٹیسٹ میں کمر کی تکلیف اور ہیمسٹرنگ انجری نے میرا مستقبل داؤ پر لگا دیا ہے اور اب شاید ہی کرکٹ کھیل سکوں۔

بھارت کے خلاف چار ٹیسٹ میچوں پر مشتمل کامن ویلتھ بینک سیریز کے پہلے میچ میں فتح کے بعد پریس کانفرس کرتے ہوئے مائیکل کلارک کا کہنا تھا کہ ان کی کمر کے ٹیسٹ مثبت نہیں آئے ہیں اور میں اس سیریز کے باقی میچز میں شرکت نہیں کر سکوں گا اور پھر گراؤنڈ میں واپسی کے لئے میڈیکل رپورٹس اور ڈاکٹرز کے مشوروں کا انتظار کروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ فلپ ہیوز کی اچانک موت کے بعد ایڈلیڈ ٹیسٹ میرے کیرئیر کا سب سے اہم ترین میچ تھا۔

مائیکل کلارک نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ اگلے ماہ انگلینڈ اور بھارت کے ساتھ ہونے والے سہہ فریقی سیریز میں شرکت کروں لیکن مجھے معلوم نہیں ہے کہ کتنے عرصے تک کرکٹ سے دور رہوں گا اور اس بات کا بھی امکان ہے کہ شاید میں دوبارہ کبھی کرکٹ نہ کھیل سکوں۔

واضح رہے کہ ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے پہلے روز مائیکل کلارک بیٹنگ کے دوران کمر کی تکلیف کے باعث ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے اور پھر میچ کے آخری روز فیلڈنگ کرتے ہوئے وہ ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو کر زمین پر لیٹ گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں