جناح اسپتال لیڈی ڈاکٹر لفٹ میں پھنس کر شدید زخمی ہوگئی

جناح اسپتال کی لیڈی ڈاکٹر لفٹ میں پھنس کر شدید زخمی ہوگئی جسے سرجیکل آئی سی یو میں داخل کرادیا گیا ہے۔


Staff Reporter October 02, 2012
جناح اسپتال کی لیڈی ڈاکٹر لفٹ میں پھنس کر شدید زخمی ہوگئی جسے سرجیکل آئی سی یو میں داخل کرادیا گیا ہے۔ (فوٹو فائل)

جناح اسپتال کی لیڈی ڈاکٹر لفٹ میں پھنس کر شدید زخمی ہوگئی جسے سرجیکل آئی سی یو میں داخل کرادیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جناح اسپتال کی لیڈی ڈاکٹر ثنا وارڈ نمبر22کی لفٹ سے تیسری منزل پر واقع وارڈ میں جارہی تھیں کہ ان کا ڈوپٹہ اور پرس لفٹ میں پھنس گیا اور وہ لفٹ میںگرگئیں اور بلائی منزل تک رگڑتی ہوئی پہنچیں جہاں پر لفٹ کا دروازہ نہیں کھل سکا اور لیڈی ڈاکٹر لفٹ میں ہی پھنس گئیں۔

جس کے بعد متاثرہ ڈاکٹرکی چیخ پکار سن کر ڈاکٹرز اور دیگر عملہ پہنچ گیا اورتقریباً ایک گھنٹے کی جدوجہدکے بعد متاثرہ لیڈی ڈاکٹرکولفٹ سے نکالا گیا، بعدازاں انھیں ابتدائی طبی امداد کے بعد سرجیکل وارڈ میں داخل کرادیاگیا ہے جہاں پر ان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں