امتحانات سے خود کو گزارنیوالے زندگی میں کامیاب رہتے ہیں

فیصل سبزواری کی اے پی ایم ایس او کے تحت ماڈل انٹری ٹیسٹ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو.

فیصل سبزواری کی اے پی ایم ایس او کے تحت ماڈل انٹری ٹیسٹ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو. فوٹو: ایکسپریس

KARACHI:
حق پرست صوبائی وزیر برائے امور نوجوانان فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ جو لوگ اپنی ذاتی قابلیت کو جانچنے کیلیے خود کو مختلف امتحانات سے گزارتے ہیں۔


وہ زندگی کے تمام شعبوں میں کامیاب رہتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انھوں نے آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے تحت انجینئرنگ کالجز اور جامعات میں داخلے کے خواہش مند طلبہ و طالبات کیلیے صادقین لان میں منعقدہ ماڈل پری انٹری ٹیسٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر اے پی ایم ایس او کے عادل خان، شبیر علی بابر، امر قائمخانی، احمر فلسطینی، یونٹس و سیکٹرز کے ذمے داران، طلبہ و طالبات اور ان کے والدین بھی موجود تھے۔

فیصل سبزواری نے ماڈل پری انٹری ٹیسٹ کے کامیاب انعقاد پر کہا کہ اے پی ایم ایس او اپنی روایات کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے طلبہ و طالبات کی فلاح و بہبود کیلیے کام کررہی ہے، دریں اثنا ٹیسٹ میں کراچی کے مختلف تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے 2000 سے زائد طلبہ و طالبات شریک ہوئے، اس موقع پر اے پی ایم ایس او کی جانب سے امتحانی ہال میں سوشل میڈیا کیمپ اور میڈیا گیلری بھی بنائی گئی تھی۔
Load Next Story