کورکمانڈرزکانفرنسنیٹوسپلائی بحالی کے بعد کی صورتحال پر غور
10گھنٹے طویل اجلاس میں ملکی سلامتی کی صورتحال پراظہار تشویش کیاگیا،نجی ٹی وی
آرمی چیف جنرل اشفاق پرویزکیانی کی زیرصدارت جمعرات کوکورکمانڈرز کی اہم ماہانہ کانفرنس یہاں جی ایچ کیوراولپنڈی میں منعقدہوئی جس میں نیٹوسپلائی کی بحالی کے بعد کی صورتحال ،ملک کی سلامتی،پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں،پاک افغان بارڈر اوربھارت کے ساتھ کنٹرول لائن وبین الاقوامی سرحدپرسیکیورٹی کی صورتحال سمیت امریکاکے ساتھ فوجی وانٹیلی جنس تعاون اوردیگر اہم امورکاجائزہ لیاگیا۔
آرمی چیف نے شرکاکوحال ہی میں امریکی فوجی کمانڈروںکے ساتھ اپنی ملاقاتوں کے بارے میں آگاہ کیا۔آئی این پی نے نجی ٹی وی کے حوالے سے بتایاہے کہ 10 گھنٹے طویل اجلاس میںکور کمانڈرزنے ملکی سلامتی کی مخدوش صورتحال پرتشویش کااظہارکیا،آرمی چیف نے شرکاکونیٹوسپلائی کی بحالی پراعتمادمیں لیا۔دریں اثناآرمی پروموشن بورڈکااجلاس آج جمعے کوہوگا۔
آرمی چیف کی صدارت ہونے والے اس اجلاس میں افسران کی بریگیڈیئرسے میجرجنرل کے عہدے پرترقیوںکی سفارشات کی منظوری دی جائے گی،بعدازاں وزارت دفاع ترقیوںکانوٹیفکیشن جاری کرے گی۔