عافیہ کا کیس انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہےچینی سفیر
رہائی کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں ، ڈاکٹر فوزیہ سے لیو جیان کی ملاقات۔
عوامی جمہوریہ چین کے سفیر لیو جیان نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا کیس انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
عوامی جمہوریہ چین انسانی حقوق کا علمبردار ہے اور ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لیے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کرتا ہے، ڈاکٹر عافیہ کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سے ملاقات میں انہوں نے مزید کہا کہ چین اور پاکستان کے تعلقات دیرینہ ہیں اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ مزید مستحکم ہوتے رہیں گے، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے چین کے قومی د ن کے موقع پر چینی حکومت اور عوام کو نیک خواہشات اور مبارک باد کا پیغام دیا۔
دریں اثنا عافیہ موومنٹ پاکستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ بین الاقوامی جنگ مخالف کمیٹی(UNAC)کا وفد ایک ہفتے کے دورے پر کل 3 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچ رہا ہے، وفد میں (UNAC ) کوآرڈی نیٹر جولمبر آرڈو اور جو ڈی بیلو شامل ہیں، وفد اپنے دورے کے دوران مختلف سیمینارز میں شرکت اورسماجی رہنمائوں سے ملاقات کریگا۔