نئے بلدیاتی نظام کی منظوری کو مسترد کرتے ہیں سندھ بچائو کمیٹی

ایک گھنٹے میں بل پاس کرکے مخالف اراکین اسمبلی کی رائے کو روندا گیا، اسپیکر کی رولنگ غلط ہے،سید جلال محمود شاہ.


Staff Reporter October 02, 2012
ایک گھنٹے میں بل پاس کرکے مخالف اراکین اسمبلی کی رائے کو روندا گیا، اسپیکر کی رولنگ غلط ہے،سید جلال محمود شاہ.

RAHIM YAR KHAN:
سندھ بچائو کمیٹی کے سربراہ و سندھ یونائٹیڈ پارٹی کے صدر سید جلال محمود شاہ


نے سندھ اسمبلی کی جانب سے پیر کو نئے بلدیاتی نظام کی منظوری کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک گھنٹے میں بل پاس کرکے مخالف اراکین اسمبلی کی رائے کو روندا گیا، اسپیکر کی رولنگ غلط ہے، بل متفقہ طور پر نہیں بلکہ اکثریت کی بنیاد پر منظور کرایا گیا ہے۔


پیپلز پارٹی اور متحدہ نے سندھ سے غداری کی ہے عوام سڑکوں پر آکر احتجاج کرینگے، وہ پیر کو اپنی رہائش گاہ حیدر منزل پر سندھ بچائو کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے، اس موقع پر مسلم لیگ کے عرفان اللہ مروت، زین انصاری، جے یو آئی کے رہنما ڈاکٹر خالد محمود سومرو، جئے سندھ تحریک کے ڈاکٹر صفدر سرکی، جسقم کے الٰہی بخش بکک، ضمیر گھمرو، الٰہی بخش چاچڑ، قمر بھٹی و دیگر بھی موجود تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں