سیلفی بنانا ہوا آسان
ایسی ایجادات جن کے ذریعے آسانی سے سیلفیز بنائی جاسکتی ہیں
لاہور:
سوشل میڈیا نے جو بہت سے رجحانات متعارف کرائے اور انھیں فروغ دیا ہے ان میں سیلفی بھی شامل ہے۔ سیلفی، یعنی اپنے موبائل فون سے اپنی تصاویر بنانے اور انھیں سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس پر لانے کا چلن اس تیزی سے فروغ پایا ہے کہ یہ لغتوں کا حصہ بن گیا ہے اور آکسفورڈ ڈکشنری نے اسے سال کا بہترین لفظ قرار دیا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ سیلفی ہمارے دور کے سوشل میڈیا سے وابستہ افراد خاص طور پر نوجوانوں کا پسندیدہ ترین مشغلہ بن چکا ہے۔
دنیا بھر کی زبانوں میں تیزی سے جگہ بنانے والے لفظ سیلفی کے لغوی معنی ہیں کہ کسی کی ایسی تصویر جو وہ خود کھینچ کر سوشل میڈیا پر پھیلادے۔ سیلفی کے لفظ کا پہلا استعمال 13ستمبر 2002 کو ایک خبر میں ہوا۔ سیلفی کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے اور عام لوگوں کے ساتھ شوبز اور دیگر شعبوں کی نام ور شخصیات بھی اپنی سیلفیز سوشل ویب سائٹس پر شیئر کرتی ہیں۔ سیلفی کا رجحان ہماری زندگیوں پر کس طرح اثرانداز ہورہا ہے اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ جارجیا یونی ورسٹی کی تحقیق کے مطابق سیلفی بنانے کا جنون نوجوانوں میں بے حد بڑھ چکا ہے اور مختلف کمپنیوں کی نظر میں یہ خود پر قابو نہ رکھنے کا مرض ہے، جسے کمپنیاں اور ادارے کسی صورت برداشت نہیں کرتے۔
اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ سیلفی لینے کی عادت بہت سے نوجوانوں کو ان کی ملازمت سے محروم کرچکی ہے۔ محققین کے مطابق سلیفی کا رجحان آپ کے مستقبل پر دیرپا اور گہرے اثرات مرتب کرسکتا ہے۔ سیلفی کے رجحان نے ٹیکنالوجیز بنانے والے اداروں اور موجدین کو اس حوالے سے نت نئی ایجادات کرنے کی طرف راغب کردیا ہے، چناں چہ سیلفی سے متعلق ایجادات سامنے آرہی ہیں۔ ہم آپ کو ایسی کچھ ایجادات کے بارے میں بتاتے ہیں۔
٭سیلفی آئینہ
سیلفی مِرر ایک ایسا آئینہ ہے جو آپ کی تصویر کھینچ کر اسے محفوظ کرلیتا ہے۔ ایک امریکی کمپنی کا تیار کردہ یہ آئینہ اپنے سامنے ہنستے مسکراتے چہرے کی تصویر فوراً کھینچ لیتا ہے۔ یہ آئینہ ہر جگہ استعمال کیا جاسکتا ہے۔ یہ آئینہ تب تک تصویر نہیں بنانا جب تک اس میں اپنا عکس دیکھنے والا مسکرا نہ دے۔
٭سیلفی اِسٹِک
اچھی سیلفی کے لیے لوگ اپنی جان بھی خطرے میں ڈال دیتے ہیں، تاہم اب ایک ایسی اسٹک تیار کرلی گئی ہے جس کی وجہ سے سیلفی بنانے والے آسانی سے اور خطرے سے دوچار ہوئے بغیر اپنا یہ شوق پورا کرسکیں گے۔ یہ لگ بھگ تین فٹ کی میٹل اسٹک ہے، جس کے کلپس میں موبائل لگاکر ایک یا ایک سے زیادہ افراد بہ آسانی اپنے سیلفی بناسکتے ہیں۔
٭سیلفی ہیٹ
تائیوان سے تعلق رکھنے والی ایک کمپنی نے ایک ایسا ہیٹ متعارف کرایا ہے جو جس کی مدد سے آپ کسی بھی وقت کسی بھی زاویے سے اپنی سیلفی لے سکتے ہیں۔ اس ہیٹ کے ساتھ جدید ماڈل کا ٹیبلٹ نصب ہے، جسے تین سو ساٹھ ڈگری پر گھمایا جاسکتا ہے۔ اس ہیٹ کو پہن کر آپ کسی بھی سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ جیسے فیس بک یا انسٹاگرام تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔
٭سیلفی ٹوسٹر
اپنا عکس ہر شے پر دیکھنے کے شوقین خواتین و حضرات اب ڈبل روٹی پر بھی اپنی تصویر چسپاں کرسکتے ہیں۔ یہ انوکھا عمل ایک ٹوسٹر کے ذریعے ہوگا۔ آپ کو بس کرنا یہ ہوگا کہ ٹوسٹر کے اوپر لگی اسکرین پر اپنی یا جس کی بھی چاہیں، تصویر لگادیں اور پھر ٹوسٹر میں ڈبل روٹی سینکیں۔ جب ڈبل روٹی باہر آئے گی تو اس پر آپ کی تصویر چھپ چکی ہوگی۔
٭سیلفی انگوٹھی
یہ ایک ایسی انگوٹھی ہے جو اس وقت آپ کے اسمارٹ فون کو گرنے سے بچاتی ہے جب آپ کسی مشکل زاویے سے اپنی سیلفی بنارہے ہوں۔ یوں آپ ہر زاویے سے سیلفی بناسکتے ہیں۔
٭سیلفی بُرش
سیلفی بُرش ان خواتین کے لیے ہے جو اپنی تصاویر کھینچنے کے ساتھ فیشن اور اس میں استعمال ہونے والی مصنوعات کو منفرد انداز میں دکھانا چاہتی ہیں۔ اس سیلفی بُرش میں آئی فون فائیو یا فائیو ایس فٹ کرکے جس حد تک ممکن ہوسکے اپنی بہترین تصویر لی جاسکتی ہے۔
٭سیلفی ڈرون
نیکسی ڈرون ایک منفرد ایجاد ہے۔ یہ کسی کاغذ کی طرح بند ہوکر آپ کی کلائی پر کسی گھڑی کی طرح بندھ سکتا ہے۔ جب دل چاہے آپ اس پر لگا بٹن دبادیں، جس کے ساتھ ہی یہ کھل کر آپ کے سر کے عین اوپر اُڑنے لگے گا۔ اب آپ اس کے ذریعے جتنی چاہیں سلیفیز بنائیں اور سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ n