توہین عدالت قانون کے خلاف وکلاکایوم سیاہ عدالتی بائیکاٹ

بارایسوسی ایشنزپرسیاہ پرچم لہرائے،کراچی کی ریلی میں عمران خان کی بھی شرکت

بارایسوسی ایشنزپرسیاہ پرچم لہرائے،کراچی کی ریلی میں عمران خان کی بھی شرکت, فوٹو ایکسپریس

توہین عدالت قانون کے خلاف وکلا نے یوم سیاہ منایا،عدالتی بائیکاٹ اور مظاہرے کیے، بار ایسوسی ایشنز پر سیاہ پرچم لہرائے گئے، وکلا نے بازوئوں پر سیاہ پٹیاں باندھیں،

لاہور میں وکلا نے قانون کے خلاف بھرپور احتجاج کیا، ڈسٹرکٹ بار کے صدر چوہدری ذوالفقار علی اور دیگر وکلا نے کہاکہ حکومت نے بدنیتی کے تحت قانون منظورکرایا تاکہ عدلیہ کو عوامی نوعیت کے فیصلوں سے روکا جائے۔آئین ایک مذاق بن کررہ گیا ہے۔ فردواحدکی کرپشن کوچھپانے کیلیے قانون اور عدالتوں کا مذاق نہیں اڑانے دیں گے،


قانون واپس نہ لیا گیا تو تحریک چلانے سے بھی دریغ نہیں کریں گے، فیصل آباد 'ڈیرہ غازی خان 'چیچہ وطنی سمیت کئی شہروں میں وکلا نے شدید احتجاج کیا،ملتان میں بھی ریلیاں نکالی گئیں جبکہ اعلیٰ شخصیت کے پتلے کو علامتی پھانسی دینے کے بعد نذر آتش کیا گیا،

وکلا نے کہا کہ توہین عدالت قانون واپس نہ لیا گیا تو حکومت کے خلاف لانگ مارچ کیا جائے گا ،کراچی میں وکلا نے ایم اے جناح روڈ پر دھرنا دیا جس میں عمران خان نے بھی شرکت کی، خیبر پختونخوا میں بھی بار کونسل کی اپیل پر وکلا برادری نے ہڑتال کی۔حیدرآبادمیں بھی وکلا نے احتجاج کیا اور عدلیہ سے اظہاریکجہتی کیلیے ریلی نکالی۔

 
Load Next Story