سستی شہرت کی متمنی نہیں ہوں حنا دلپذیرخان

پاکستان سے بہت محبت کرتی ہوں اور ہمیشہ اپنے ملک کی عزت اوروقارکے لیے کام کرناچاہتی ہوں، حنا دلپذیر


Showbiz Reporter December 14, 2014
نئے آنے والے شارٹ کٹ کے بجائے محنت پریقین رکھیں انھیں منزل ضرورملے گی، حنا دلپذیر فوٹو: فائل

اداکارہ حنا دلپذیرخان نے کہاہے کہ سستی شہرت کی متمنی نہیں ہوں'محنت پریقین رکھتی ہوں اوراپنے کام سے خودکومنوایاہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ساتھی فنکاروں کا بھارتی فلم انڈسٹری کے لیے کام کرناخوش آئندعمل ہے اور اپنے کام کی بنیاد پرجو بھی آگے بڑھتاہے خوشی ہوتی ہے، مجھے بہت سے دوستوں سے معلوم چلتا رہتاہے۔

میں پاکستان سے بہت محبت کرتی ہوں اور ہمیشہ اپنے ملک کی عزت اوروقارکے لیے کام کرناچاہتی ہوں جب بھی کبھی پڑوسی ملک بھارت سے آفرہوئی اورمجھے ایسا لگا کہ اس میں میرے ملک اورعوام کی عزت میں اضافہ ہو گا تو ضرور جاوں گی۔ ایک سوال کے جواب میں حنا دلپذیر خان کا کہنا تھا کہ کراچی میں تھیٹراورٹی وی ڈرامہ اب زور پکڑچکا ہے اور اچھے لڑکے اورلڑکیاں ملک بھرسے ہماری انڈسٹری کومل رہے ہیں مگرمیں نئے آنے والوں سے کہوں گی کہ وہ شارٹ کٹ کے بجائے محنت پریقین رکھیں انھیں منزل ضرورملے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔