لاہور میں جاری ’’برائیڈل کیٹیور ویک‘‘ رعنائیوں کے ساتھ ختم
فنکاروں نے ریمپ پر جلوے بکھیرے، ایونٹ سے بدلتے فیشن کا پتہ چلتا ہے، حسن شہریار
لاہور میں جاری 3روزہ ''برائیڈل کیٹیور ویک'' اختتام پذیرہوگیا۔ فیشن ویک کے تیسرے اورآخری روز معروف ملکی ڈیزائنرز نے اپنے عروسی ملبوسات متعارف کروائے جب کہ فیشن انڈسٹری کی معروف ماڈلز کے ساتھ فلم ، ٹی وی اورمیوزک انڈسٹری کے ستاروں کی خصوصی شرکت نے ایونٹ کوچارچاند لگا دیے۔
فیشن ڈیزائنرمنی بندرا، سحرعاطف، ثمرین وینس، آصفہ نبیل اورمنیب کے تیارکردہ عروسی ملبوسات کے نت نئے ڈیزائنزکوسپرماڈل مہرین سید، سیبل چوہدری، رابعہ چوہدری، نادیہ، انعم ملک، رباب، سونیا نذیر، ریچل اوردیگر نے ریمپ پرواک کرتے ہوئے متعارف کروایا۔ اس موقع پر''ایکسپریس''سے گفتگوکرتے ہوئے تقریب میں میزبانی کے فرائض انجام دینے والے ڈیزائنراورکوریوگرافر حسن شہریاریاسین (ایچ ایس وائی) نے کہا کہ اس طرح کے ایونٹس کے انعقاد سے جہاں لوگوں کو فیشن کے بدلتے رجحانات کا پتہ چلتا ہے، وہیں پوری دنیا میں میڈیا کے ذریعے پاکستان کا سافٹ امیج پہنچ جاتا ہے۔