سنگاکارا نے انگلش بولرزکو ناکوں چنے چبوا دیے
سنچری نے سری لنکاکو90رنزسے فتح دلائی،سیریز میں4-2کی ناقابل شکست برتری
ANKARA:
چھٹے ون ڈے میں کمار سنگاکارا نے انگلش بولرزکو ناکوں چنے چبوا دیے، لیفٹ ہینڈر کی شاندار سنچری نے سری لنکا کو90 رنز سے فتح دلائی، میزبان کو سیریز میں بھی4-2کی ناقابل شکست برتری حاصل ہوگئی۔
فصیلات کے مطابق کینڈی میں293 رنزکے تعاقب میں انگلینڈ کو پہلا نقصان آئوٹ آف فارم کپتان الیسٹر کک کی وکٹ کا اٹھانا پڑا، وہ ایک رن پر سینانائیکے کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے، اس کے بعد وقفے وقفے سے گرنے والی وکٹوں سے صورتحال دشوار ہوتی گئی ، گذشتہ میچ کے سنچری میکر جوئے روٹ کو اس بار دوسرے اینڈ سے کوئی مدد نہیں ملی، وہ 55 رنز پر ہمت ہار گئے، کرس ووئکس نے 41 اور معین علی نے 34 رنز بنائے، لکمل نے 8 اوورز میں 30 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں جب کہ سینانائیکے نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
اس سے قبل سری لنکا نے 7 وکٹ پر 292 رنز بنائے، کمار سنگاکارا نے 112 رنز اتنی ہی بالز پر اسکور کیے، ان کی اننگز2 چھکوں اور 12 چوکوں پر مشتمل تھی، یہ سنگاکاراکی 20 ویں سنچری ہے، تلکارتنے نے68 رنز بنائے، دنیش چندیمل 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، کپتان میتھیوز صرف ایک رن تک محدود رہے، اسٹیون فن، کرس ووئکس اور جورڈن نے 2،2وکٹیں لیں۔